تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا مریض نے بینک میں گھس کر کیا کیا؟ ناقابل یقین واقعہ

واشنگٹن: امریکا میں کورونا مریض ہونے کا دعویٰ کرکے بینک لوٹنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں کورونا کا مشتبہ مریض بینک میں داخل ہوا اور عملے سے مطالبہ کیا کہ اسے رقم دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم بغیر ہتھیار کے بینک میں داخل ہوا اور اس نے ایک پرچی تھمائی جس میں پیسے دینے کا مطالبہ درج تھا۔ مشتبہ مریض نے دھمکی دی کہ اسے رقم نہ دی گئی تو وہ سب کو کورونا کا مریض بنا دے گا۔

Victor Hardley Crawley

جارجیا کے علاقے ریورڈیل میں 51 سالہ وکٹر کرولی نامی ملزم بینک عملے کو مسلسل ڈراتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کو کال کی لیکن اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم بغیر پیسے لیے فرار ہوچکا تھا، تحقیقات کے بعد وکٹر کو حالیہ دنوں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے موقع پر ملزم کا کہنا تھاکہ اس نے بینک لوٹنے کی کوشش اس لیے کی تھی کیونکہ اسے 2 ہزار ڈالرز کے بل ادا کرنا تھے۔ وکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -