بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز نے کیا رپورٹ دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کو تندرست قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل فواد چوہدری کو پمز اسپتال لایا گیا تھا۔

شعبہ میڈیسن، امراض قلب کے ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کا معائنہ کیا اور انہیں تندرست قرار دے دیا۔

ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کا شوگر، بلڈپریشر بھی چیک کیا ۔ ان کی دھڑکن اور نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔ ڈاکٹرز نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ حوالہ پولیس کر دی۔

قبل ازیں اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی۔
فواد چوہدری کو عدالت کے رو برو پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

عدالت پیشی پر فواد چوہدری کے سر پر آج کپڑا نہیں ڈالا گیا، دوران سماعت ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی ، جس کے بعد ان کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔

پراسیکیوشن نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کل فواد چوہدری کو اسلام آباد سے لاہور لے کر گئے۔

مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں