الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے کہا ہے کہ میئرکراچی کے الیکشن میں 31 ارکان جو ووٹ ڈالنے نہیں آئے ان کی کوئی شکایت نہیں آئی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہان نے کہا کہ جو لوگ گرفتار تھے انہیں ووٹ کیلئے پیش کرنا ہماری ذمہ داری تھی ہم نےذمہ داری پوری کی اور گرفتار ارکان کو ووٹ کیلئے پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا ووٹر کو پولنگ بوتھ تک پہنچانےکی ذمہ داری ووٹر کی اپنی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل 334 لوگ ووٹ ڈالنے آئے اور 333 لوگوں نےووٹ کاسٹ کیا فردوس شمیم نقوی نےووٹ کاسٹ نہیں کیا کسی ممبر کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نےکسی پی ٹی آئی ممبرکونہیں روکا جماعت اسلامی کی جانب سےغلط الزامات لگائےجا رہے ہیں ہمیں میئرکراچی کیلئےکسی پی ٹی آئی ممبر نے ووٹ نہیں دیا۔