جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

کھانے کے پیسے مانگنے پر غنڈوں نے ہوٹل منیجر کے ساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کھانا کھانے کے بعد ہوٹل کے منیجر کی جانب سے بل مانگنے پر غنڈوں نے ایسا قدم اٹھایا کہ وہاں موجود لوگ شدید خوف کا شکار ہو گئے۔

یہ دلخراش واقعہ بھارت میں جھارکھنڈ کے علاقے کوڈرما میں پیش آیا جہاں شانتی موٹل ریسٹورنٹ میں چار بدمعاشوں نے پہلے ہوٹل میں کھانا کھایا، شراب پی اور جب ان سے اس کا بل طلب کیا گیا تو رقم دینے کے بجائے ہوٹل منیجر اور اس کے ایک ساتھی کے سینے میں گولیاں اتار دی گئیں جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ہوٹل میں بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب چار نوجوان ایک کار میں ہوٹل میں کھانا کھانے پہنچے تھے اور انہوں نے کھانے کے بعد شراب بھی پی تھی۔ جب بل ادائیگی کا معاملہ آیا تو وہ ہوٹل منیجر سے جھگڑ پڑے، طویل بحث ومباحچے کے بعد معاملہ بظاہر طے پا گیا اور چاروں نوجوان وہاں سے چلے گئے تاہم رات 8 بجے کے بعد ان میں سے تین نوجوان واپس ہوٹل آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر ہوٹل منیجر راجن اور اس کا ساتھی نسیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

علاقے کے لوگوں کے مطابق ہوٹل کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور اس بنیاد پر ملزمان کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں