اشتہار

بھوک سے نڈھال ریچھ نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھوک سے نڈھال ریچھ نے ایک بیکری پر دھاوا بول دیا اور ایک دو نہیں پورے 60 کیک چٹ کرگیا ملازمین خوف کے مارے چھپ گئے۔

بھوک ایسی چیز ہے جو ہر جاندار کو پریشان کر دیتی ہے اور جب پیٹ خالی ہو تو اس بھرنے کے لیے جانور بھی تگ ودو کرتے ہوئے بعض اوقات غیر معمولی اقدام کر بیٹھتے ہیں جیسا کہ امریکا میں ایک سیاہ ریچھ نے بھوک مٹانے کے لیے بیکری پر دھاوا بول دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست کنیکٹی کٹ میں پیش آیا جہاں بھوک کا مارا ایک سیاہ ریچھ نے بیکری پر دھاوا بول دیا اور ایک دو نہیں بلکہ پورے 60 کیک کھا لیے ملازمین اس قوی الجثہ ریچھ کو دیکھ کر اتنا خوفزدہ ہوئے کہ مارے ڈر کے چھپ گئے اور بیکری لٹتے دیکھتے رہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کنیکٹی کٹ کے ایوون قصبے میں ٹیسٹ بائے اسپیل باؤنڈ بیکری کے ملازمین ڈیلیوری کے لیے گیراج سے ایک وین میں کیک لوڈ کر رہے تھے جب ایک ریچھ اچانک نمودار ہوا اور گیراج میں گھس گیا۔

بیکری کی مالک میریم سٹیفنز نے بتایا کہ وہ اس وقت بیکری میں موجود تھیں جب انہوں نے گیراج سے اپنی ملازمہ مورین ولیمز کی چیخ کی آواز سنی، وہ چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ گیراج میں ایک ریچھ ہے۔

مورین ولیمز نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ریچھ کو ڈرانے کے لیے چیخی لیکن وہ پیچھے ہٹ کر تین بار واپس آیا جس کے بعد وہ ڈر کر اندر کی طرف بھاگ گئیں۔

ریچھ گیراج میں رکھے کیک سے بھرے کنٹینر کو کھینچ کر پارکنگ میں لے گیا اور اس میں موجود تقریباً 60 کیک کھا گیا جبکہ بیکری کی مالک اور ملازمین دیکھتے رہے۔
کنیکٹی کٹ کی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریاست میں تقریباً ایک ہزار سے بارہ سو کے درمیان کالے ریچھ پائے جاتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے ملتا جلتا ایک واقعہ گزشتہ سال امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا تھا جہاں ایک بھوکا سیاہ ریچھ اپنی بھوک مٹانے کے لیے ایک کیفے میں گھس گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں