جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایڈن مرکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان کی اننگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
پی سی بی براڈ کاسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈن مرکرم نے کہا کہ بحثیت حریف ٹیم ہم پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ سے بہت متاثر ہوئے، جنوبی افریقی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے پر بابراعظم اور ان کی ٹیم داد کی مستحق ہے۔
ایڈن مرکرم نے کہا کہ فخر زمان نے ایک میچ میں قریباً ڈبل سنچری اور دوسرے میں سنچری بنائی، ان کی اننگز سے متاثر ہوا بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولاک نے نوجوان کو بابر اعظم سے تکنیک سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
شان پولاک نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں، کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سیریز سے ہر کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو متاثرکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی۔