قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں جس ٹیم سےبھی مقابلہ ہوجیتنےکی کوشش کریں گے۔
ایک بیان میں شاداب خان نے کہا ہے کہ فوکس اپنی ٹیم پر ہے اور خود کی اسٹرینتھ پر کھیل رہےہیں کوشش کریں گے فائنل تک اسی طرح پُرفارم کرتےرہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ جو غلطیاں ہوئیں اسے پریکٹس میں ٹھیک کر رہے ہیں ٹی20کرکٹ میں11کھلاڑی پُرفارم نہیں کرتے حسن علی نے توقعات کےمطابق پُرفارم نہیں کیا لیکن ان پر مکمل اعتماد ہے وہ میچ ونر بولر ہیں۔
نائب کپتان نے کہا کہ ٹی20کرکٹ میں کوئی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی، یواےای کی کنڈیشن کی وجہ سےٹیم کو بہت مدد ملی دبئی کی کنڈیشن فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہے کوشش کریں گےفائنل تک اسی طرح پُرفارم کرتے رہیں۔
دوسری جانب اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر فخر محسوس کر رہا ہوں جوہنر میں نےکھلاڑیوں میں دیکھاتھا وہ اب دنیاکوپتہ چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان کی بیٹنگ سے بہت مزہ آ رہا ہے بابر ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے اور شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے حسن علی، شاہین، شاداب، عماد سب کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔