پیر, جون 17, 2024
اشتہار

نائٹ شفٹ ملازمین کو کیا بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

موجودہ دور میں رات کی شفٹ میں ملازمت کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نائٹ شفٹ ملازمین کو کیا بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

اس حوالے سے امریکا میں ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی نصف سے زائد تعداد کو نیند سے جڑے ایک طبی مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

نیدرلینڈز میں GGZ ڈرینتھ کے مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں رویے اور سماجی علوم کے پروفیسر اور مطالعے کے سینئر مصنف ڈاکٹر ماریک لانسل نے کہا کہ رات کی مشقت جسمانی ’گھڑی‘ کو خراب کرتی ہے۔

- Advertisement -

متعدد تحقیقات میں باڈی کلاک کے مخالف کام کرنے والے ملازمین میں دوسرے ملازمین کے مقابلے وزن میں اضافہ، ذیابطیس، کینسر، ڈپریشن اور امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہونے سے متعلق وارننگ جاری کی جا چُکی ہیں۔

ڈاکٹر ماریک کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے شفٹوں میں کام کرنے کے مقابلے میں رات کی شفٹوں میں کام کرنے سے نیند میں مداخلت کی مسلسل خراب صورتحال درپیش آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کے بہت سے شواہد موجود ہیں کہ رات کی شفٹ نیند کے معیار کو کم کرتی ہے تاہم اس بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں کہ مختلف ملازمتوں کی شفٹیں نیند کی مخصوص خرابیوں کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں