تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رنویر سنگھ مستقبل میں کیا کریں گے؟

معروف بالی ووڈ اداکار اب فیملی ڈراما فلموں کے متمنی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اب ایسی فلمیں کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ شائقین کو محظوظ کرسکیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اسٹار رنویر سنگھ کئی تاریخی اور ایکشن پر مبنی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکے ہیں مگر اب وہ اس روایت سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

پدما وت، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، دھوم فور اور کئی دیگر فلموں سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے رنویر سنگھ نے ایک انٹرویو میں اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں اپنی سابقہ فلموں سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب ایسی فلمیں کرنا چاہتا ہوں جو میں اپنے والدین، سسرالیوں اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکوں۔

اس کی وضاحت کرتے ہوئے رنویر سنگھ کر کہنا تھا کہ کچھ سال سے میں خاندان پسند ہوگیا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میرا حلقہ اب مزید چھوٹا ہوگیا ہے۔

حال ہی میں دنیا بھر میں کامیابی کے ڈنکے بجانے والی اسپورٹس فلم ’’83‘‘ میں ورلڈ کپ  کے ہیرو کپیل دیو کا کردار ادا کرنے والے رنویر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت میں ایسے مرحلے سے گزر رہا ہوں جہاں میری پہلی ترجیح ایسی کہانیوں پر مبنی فلموں میں کام کرنا ہے جسے زیادہ سے زیادہ لوگ باآسانی قبول کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -