بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

آپ تاریخی ایشز سیریز سے متعلق کیا جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کا سب سے روایتی اور قدیمی مقابلہ ایشز سیریز ہے جو ہر دو سال بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جاتا ہے، اس سیریز میں دونوں ممالک کے درمیان پانچ ٹیسٹ کھیلے جاتے ہیں جو ایک جنگ کی کیفیت پر مبنی ہوتے ہیں۔

دوہزار اکیس اور بائیس کی ایشز سیریز آج سے برسبین گابا میں شروع ہوچکی ہے، کیا شائقین کرکٹ کو ایشز نام کے پیچھے پنہاں واقعہ یاد ہے؟ کیوں اس کا نام ایشز پڑا؟ اگر نہیں معلوم تو چلیں ہم اس تاریخی ٹیسٹ سیریز سے متعلق دلچسپ حقائق آپ کے لئے پیش کرتے ہیں۔

کرکٹ کی باقاعدہ ابتدا 1877 میں میلبرن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے ہوئی لیکن 1880 میں انگلینڈ نے جب اوول میں آسٹریلیا کو شکست دی تو کرکٹ کا کھیل انگلینڈ میں مشہور ہوا۔Five Memorable Ashes Series | Cricket Newsاوول کی شکست کے بعد انگلش مداحوں یہ گمان کرنے لگے کہ انگلینڈ کی ٹیم ناقابل تسخیر ہے، مگر 1882 میں آسٹریلیا نے جب انگلینڈ کا دوسرا دورہ کیا تو اوول میں 29 اگست کو دوبارہ ٹیسٹ کھیلا گیا۔

- Advertisement -

انگلش تماشائیوں کو یقین تھا کہ وہ جیت جائیں گے لیکن انگلینڈ کی ٹیم جسے ٹیسٹ کے آخری دن جب 85 رنز درکار تھے اور سات وکٹیں باقی تھیں، سوکھے پتوں کی طرح بکھر گئی اور آخری وکٹ جب گری تو صرف دس رنز باقی تھے، اس شکست پر انگلینڈ میں صف ماتم بچھ گئی۔

اس موقع پر انگلش اخبار اسپورٹنگ ٹائمز نےلکھا کہ "انگلش کرکٹ کی موت واقع ہوگئی، تدفین انگلینڈ میں ہوگی، راکھ آسٹریلیا جائیگی”۔List of Ashes Series Winners, Man of Series And Match Details Since 1882اگلے سال انگلینڈ نے آسٹریلیا کوہوم گراؤنڈ میں شکست دی تو انگلش کپتان کو ایک نمائشی میچ کے بعد کچھ خواتین نےبیلز کی راکھ دی، اسی راکھ کو چھوٹے سےآتش دان میں رکھ کر سوکیوبک انچ کی ٹرافی بنائی گئی، اسی ٹرافی کےلئےایشزکھیلی جاتی ہے۔

ایشز سیریز میں اب تک 71 سیریز کھیلی جاچکی ہیں جن میں آسٹریلیا نے 33 اور انگلینڈ نے 32 جیتی ہیں جبکہ چھ سیریز ڈرا ہوچکی ہیں، ایشز کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر سیریز ڈرا ہوجائے تو ٹرافی گذشتہ سیریز جیتنے والے کو دے دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں