اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

حقیقی محبت کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ وویک اوبرائے نے بتادیا!

اشتہار

حیرت انگیز

وویک اوبرائے نے حقیقی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے بلز ادا کرنے کے لیے مجھے فلموں میں کام کرنیکی ضرورت نہیں۔

بالی وڈ اداکار وویک ہندی فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جنھوں نے فلموں میں کئی طرح کے کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ کسی فلم میں ہو گینگسٹر کے روپ میں نظر آئے تو کسی فلم میں اپنے لہراتے بالوں کے ساتھ ہیرو کا کردار بھی خوبی سے نبھایا۔

فلم ’کمپنی‘ سے لے کر ’ساتھیا‘ تک انھوں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں مختلف طرح کے کردار ادا کیے ہیں۔ اب وہ روہت شیٹی کی فلم میں ایک پولیس والے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

- Advertisement -

وویک اوبرائے کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے گھر کے بلز ادا کرنے کے لیے فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکار نے بتایا کہ انھیں اس بات کا ادارک ہوگیا ہے کہ حقیقی محبت کا مطلب صرف ’احترام‘ ہے۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ آج کی نسل ہماری ثقافت کی اصل خوبی سے واقفیت نہیں رکھتی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بوبی کے ابرار اور رنبیر کپور کے رن وجے کے درمیان وہ کون سا کردار اپنے لیے منتخب کرنا چاہیں گے اگر سندیپ ریڈی وانگا انھیں اینیمل کی پیشکش کرتت۔

اس کے جواب میں وویک کا کہنا تھا کہ جس طرح بوبی اور رنبیر نے اپنے کردار ادا کیے اس سے وہ اتنے مسحور ہوئے کہ وہ کبھی بھی صرف اپنی خاطر ان میں سے کوئی کردار منتخب کرنا نہیں چاہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں