ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بیلن روٹی بیلنے کے علاوہ اور کس کام آتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بیلن کو دنیا بھر میں روٹی بیلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ اس کا استعمال انسانی صحت سے پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔

بیلن دنیا بھر بالخصوص برصغیر پاک وہند اور خطے کے دیگر ممالک کے ہر گھر کے باورچی خانے میں پایا جاتا ہے کیونکہ اس سے روٹی بیلنے کا کام لیا جاتا ہے۔ تاہم اب اس کا ایک اور استعمال سامنے آیا ہے جس سے انسانی صحت پر مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ ہے موٹاپے سے نجات پانے کے لیے پیٹ کو کم کرنا۔

زیادہ فٹ نظر آنے کے لیے بہت سے لوگ جم میں گھنٹوں گزارتے ہیں اور اپنی کھانے کی عادات کو بہتر بناتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ایسا کرنے کے لیے مختف دواؤں کا استعمال اور علاج بھی کراتے ہیں تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک منفرد ورزش کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں خواتین اپنے پیٹ پر بیلن پھیر کر اسے کم کرنے کی کوشش ک رہی ہیں۔

گوکہ بیلن کے اس طرح کے استعمال سے موٹاپا کم اور پیٹ کم ہونے کے کوئی طبی یا سائنسی شواہد نہیں ملے ہیں تاہم قدرے منفرد اور عجیب اس ورزش پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ پیٹ کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والا بیلن روٹی بیلنے کے لیے استعمال ہونے والے بیلن سے کچھ مختلف ہے۔ روٹی بیلنے والی بیلن کی سطح یکساں ہوتی ہے جب کہ اس ورزش کے لیے استعمال ہونے والے بلین میں تین جگہ لیئر دی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں