جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بجٹ میں تاجروں اور تنخواہ داروں کو کیا سہولت ملنے والی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی بجٹ میں تاجروں کو سہولت جبکہ تنخواہ دار طبقےکو ریلیف نہ ملنےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجروں کے فکس ٹیکس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور بجٹ میں تاجروں کے مطالبے پر فکس ٹیکس رجیم لانے کا امکان ہے۔

تاجر کئی سال سے فکس ٹیکس رجیم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فکس ٹیکس رجیم چھوٹے دکان داروں کے لیے ہو سکتی ہے۔ چھوٹی دکانوں کے بجلی بلوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس ہی حتمی انکم ٹیکس تصور ہو سکتا ہے.

- Advertisement -

چھوٹے دکاندار کی میٹر پر ایڈوانس انکم ٹیکس ایڈجسٹ نہیں ہوسکےگی. اس سلسلےمیں ایک صفحے کا آسان انکم ٹیکس گوشوارہ بنایا جائے گا. سہولت صرف ایسےدکانداروں پرہوگی جن کاسالانہ بجلی بل 12لاکھ تک ہے۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا امکان نہیں۔ تنخواہ دارطبقے کیلئے انکم ٹیکس کاریلیف6 لاکھ سالانہ سے نہ بڑھانےکا امکان ہے۔

تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس 6 لاکھ سالانہ تک ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ سالانہ6 سے 12 لاکھ تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس2.5 فیصد برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں