شاہ رخ خان نے اپنے ایک مداح کو اس وقت ’چپ کرو‘ کہہ دیا جب وہ ان سے نئی آنے والی فلم جوان کی ہیروئن نینتھارا کے متعلق سوال کررہا تھا۔
میگا اسٹار نے اپنے چاہنے والوں کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ جو کہ اب ’ایکس‘ کے نام سے معروف ہے، اس پر سوالات کا ایک سیشن رکھا جس میں انھوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے مزاحیہ اور شوخ جوابات دیے۔
رومانس کنگ سے ایک صارف نے سوال کیا کہ وہ ’جوان‘ کی کو اسٹار نینتھارا پر لٹو ہوئے یا نہیں، تو بالی وڈ اداکار نے شوخ انداز میں کہا کہ ’’چپ کرو! دو بچوں کی ماں ہیں وہ!! ہاہا،‘‘ ساتھ میں انھوں نے جوان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Chup karo! Doh bacchon ki maa hain woh!! Ha ha. #Jawan https://t.co/A9dujnaFCW
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 10, 2023
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ایک مزاحیہ عاشق لڑکے یا وطن کی محبت میں سرشار ایکشن ہیرو میں سے فلم میں کون سا کردار نبھانا زیادہ مشکل ہے، جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’کامیڈی، رومانس سے ہمیشہ مشکل ہوتی ہے کم از کم میرے لیے کیوں کہ میں بہت شرمیلا ہوں۔‘
Comedy is always difficult…then romance I think at least for me because I am very shy. #Jawan https://t.co/MgbxhMenzo
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 10, 2023
کسی صارف نے منت میں آنے والے بجلی کے بل کے حوالے سے سوال کیا تو شاہ رخ کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ ’’ہمارے گھر میں پیار کو نور پھیلا ہوا ہے، اسی سے روشنی ہوتی ہے، بل نہیں آتا۔‘‘
Humare ghar me pyaar ka noor phaila hua hai. Ussi se Roshini hoti hai….bill nahi aata. #Jawan https://t.co/WFEUKIZKrb
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 10, 2023
واضح رہے جوان جو کہ بھارت بھر میں 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساؤتھ کی سپر اسٹار نینتھارا اور وجے سیتھو پتی بھی موجود ہیں جب کہ اسے مشہور ہدایت کار ایٹلی نے ڈٓائریکٹ کیا ہے۔