ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم نے 17 سال میں پہلی بار ٹی 20 میں کون سا کارنامہ انجام دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 فارمیٹ کی کامیاب ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن قومی ٹیم نے پہلی بار اس فارمیٹ میں ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کئی لحاظ سے پاکستان کے لیے خوشگوار ثابت ہوا۔ قومی ٹیم نے اس میچ میں جہاں فتح حاصل کر کے سیریز کا توازن برابر کیا، وہیں بابر اعظم  نے دنیا کے کامیاب ترین کپتان بننے اور شاہین شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

تاہم ان تمام ریکارڈ کے ساتھ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 15 چھکے لگائے جو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

- Advertisement -

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں 194 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے فخر زمان نے 6، محمد رضوان اور اعظم خان نے چار، چار جب کہ صائم ایوب نے ایک چھکا جڑا۔

شاہین شاہ نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

اس سے قبل گرین شرٹس نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگا رکھے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں