تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

قومی کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کانٹریکٹ کس فارمیٹ پر دیا جائیگا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلیے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کرنا ہے اور کھلاڑیوں کو ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اس ہفتے تک متعدد میٹنگز ہوئی ہیں جسمیں کھلاڑیوں کو دو فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے پر بات کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کے لحاظ کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے جبکہ ایمرجنگ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز ہے۔

پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاضوں پر بھی غور کررہی ہے کیونکہ قومی کرکٹرز کے معاوضے دنیا کے مقابلے میں کم ہیں اور اس گیپ کو کم کرنا ہے، نئے کانٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں لازمی اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ کپتان بابراعظم اور ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے بھی سینٹرل کنٹریکٹ پر اپنا فیڈبیک دیدیا ہے کپتان اور ہیڈکوچ نئے کنٹریکٹس میں 20فیصد تک اضافہ چاہتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں اضافہ ہو رہا ہے؟

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز اور کوچز کے کنٹریکٹ اور تعداد کا معاملہ بھی زیرغور ہے مشارت کے بعد نئے سال سے پہلے تمام کنٹریکٹس کوحتمی شکل دی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -