بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر نے ووٹ ڈالنے کے بعد کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: قومی دھارے میں شامل ہونے والے سرفراز بنگلزئی نے دشت سپیزنڈ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا.

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر نے گورنمنٹ اسکول کرم خان میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے،عوام کو حقیقی نمائندوں کے انتخاب کا حق ہے۔

سرفرازبنگلزئی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشت میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کرخوشی ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں کو پیغام ہے کہ آئیں قومی دھارے میں شامل ہوں۔ مزاحمت کا کوئی فائدہ نہیں صرف دھوکہ دہی ہے، ملک و صوبے کی خدمت کرنی چاہیے۔

دریں اثنا جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پرامن انتخابات کے لیے سیکیورٹی فورسز کا مشکور ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو بھارتی دہشتگردوں کی دھمکیوں کے باوجود ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں