جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سلمان خان اور رنبیر کپور نے کترینہ اور وکی کو کیا تحفہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے خوبصورت نوبیاہتا جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل پر سلمان اور رنبیر سمیت ساتھی اداکاروں نے انتہائی مہنگے تحائف کی بارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی ریاست راجھستان کے تاریخی قلعہ میں بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئی اور اب وہ ہنی مون پر جانے کی تیاری کررہے ہیں۔

اس سے قبل کہ نوبیاہتا جوڑا سیاحت کےلیے روانہ ہوتا سلمان خان اور رنیبر کپور سمیت ساتھی اداکاروں نے جوڑے پر بیش قیمت تحائف کی بارش کردی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سب سے مہنگا تحفہ مستقبل سنوارنے والے دبنگ اداکار سلمان نے دیا جس کی مالیت 7 کروڑ روپے ہے، سلو بھیا نے اپنی سابقہ مبینہ دوست کترینہ کو تحفے میں 7 کروڑ روپے مالیت کی لگژری گاڑی دی ہے۔

رنبیر کپور نے اپنی سابقہ دوست کترینہ کی شادی میں شرکت تو نہ کی لیکن انہوں نے کترینہ کےلیے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار تحفے میں بھیجا ہے۔

مہنگے تحائف دینے کی فہرست میں سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ دیگر فنکاروں کے نام بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق کنگ خان نے بھی تین لاکھ روپے مالیت کی انتہائی قیمتی پینٹنگ بطور تحفہ پیش کی جب کہ ہرتھیک روشن نے وکی کوشل کو ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو جی 310 آر بائیک تحفے میں دی۔

عالیہ بھٹ نے لاکھوں روپے کا پرفیوم کا ٹوکرا، تاپسی پنو نے پلاٹینیم کا بریسلٹ جب کہ انوشکا شرما نے 14 لاکھ روپے کے قیمتی جھمکے پیش کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں