ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ماں کرونا کا شکار، شیرخوار کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ماں کے کروناوائرس کا شکار ہونے پر نرسوں نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر جے پور کے ایک اسپتال میں ماں کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے باعث اس کی 3 ماہ کی کمسن بیٹی کو نرسوں نے گود لے لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ایک خاتون کا کرونا ٹسیٹ مثبت آگیا جس کے باعث شیرخوار بچی کو ماں سے جدا کردیا گیا ہے۔

اسپتال کا عملہ اور نرس بچی کی خوب دیکھ بھال کررہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین نرس بچی کو فیڈر کے ذریعے دودھ پلارہی ہیں۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے خوب سراہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ نرسوں نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کی۔ خیال رہے کہ ماں میں کرونا علامات ظاہر ہونے کے بعد سے ہی بچی کو ماں سے الگ کرلیا گیا تھا، کچھ دنوں بعد قرنطینہ میں موجود ماں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں