ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے خاندان کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے کئی علاقے اس وقت طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں گزشتہ دنوں جازان ریجن میں ایک سعودی خاندانی سیلابی ریلے میں پھنس گیا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید بارش کی زد میں ہیں۔ صحرائی وادیاں پانی سے بھرگئیں جبکہ پہاڑی علاقے میں پانی نےچشموں کی شکل اختیار کرلی ہے۔

جازان ریجن میں میں سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔ ان ہی میں ایک میں ایک خاندان کے افراد سوار تھے جنہیں دو سعودی نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر بچایا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق یہ بہادر نوجوان عبداللہ یحییٰ الریثی اور حسن جابر السمی ہیں جنہوں نے وادی لجب کے سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے ایک خاندان کو موت کے منہ میں جانے کے بچا لیا۔

ان دونوں نوجوانوں نے جب وادی میں سیلابی میں پھنسی اور مدد کی طالب ایک گاڑی کو دیکھا تو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے وہاں پہنچے اور پھنسے ہوئے بچوں سمیت 10 افراد کو گاڑی سے نکال کر چٹان کے اوپر محفوظ مقام تک منتقل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں