اشتہار

احسن خان کا پیچھا کرتی لڑکیوں کیساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی اسٹار احسن خان نے عالمی ویمن ڈے کے موقع پر موٹر بائیک پر پیچھا کرتی لڑکیوں کی خواہش پوری کردی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے خوبصورت اداکار احسن خان کی جاندار اداکاری کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں، جو اداکار کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کے ساتھ تصویر بنوانے کےلیے خواہش مند ہیں۔

ایسے ہی دو مداحوں کی خواہش احسن خان نے گزشتہ روز پوری کی، جو موٹر بائیک پر ان کا پیچھا کررہی تھی۔

- Advertisement -

اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنا پیچھا کرتی موٹرسائیکل سوار دو لڑکیوں سے پیچھا کرنے کی وجہ جانی۔

احسن خان کے سوال کیا ہوگیا؟ کیوں پیچھا کررہی ہیں؟ پر لڑکیوں نے کہا کہ وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور آج ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔

لڑکیوں نے احسن خان کیساتھ سیلفی کی خواہش ظاہر کی تو احسن خان نے کہا کہ وہ اپنی گاڑی اہک طرف پارک کررہے ہیں، پھر سیلفی لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں