امریکا میں ایک بیل فرار ہو کر بھاگتا ہوا ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا قابو نہ آنے پر انجام کار متعلقہ حکام کو اسے نشہ آور گولی مارنی پڑی۔
برصغیر کے ممالک میں تو آئے روز بیل کے رسی توڑ کر بھاگنے کے قصے سن رکھے ہوں گے لیکن امریکا جیسے ملک میں ایک بیل رسی توڑ کر بھاگا تو حکام کی دوڑیں لگ گئیں کیونکہ یہ بیل بھاگتا ہوا ریلوے ٹریک پر پہنچ گیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو جرسی میں صبح کے وقت ایک بیل نیوارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک مقام سے فرار ہوا اور اور بھاگتے بھاگتے این جے ٹرانزٹ ٹرین کی پٹریوں تک جا پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے کا ہے جب لوگ اپنے کاروبار اور روزمرہ کی زندگی کے لیے ٹرینوں سے آمدورفت کرتے تھے تاہم بیل نیوارک پین اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر پہنچا تو ٹرین کی روانگی ممکن نہ رہی جس کے باعث مسافروں کو 45 منٹ تک صبر آزما مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور کافی دیر تک اسے ٹریک سے ہٹانے اور پکڑنےکی کوشش کرتے رہے تاہم بیل ان کے قابو میں آنے کے بجائے واپس ایئرپورٹ کی جانب بھاگ گیا جس پر نیوارک اور پورٹ اتھارٹی پولیس نے اس کا تعاقب کیا اور ایک جگہ گھیرنے کے بعد اسے ٹرانکولائزر (نیند آور دوا) کی گولی مارنے میں کامیاب رہے۔
پولیس نے بتایا کہ بیل کی نقل و حمل اور دیکھ بھال کے لیے مقامی جانوروں کی پناہ گاہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔
NJ TRANSIT rail service is subject to up to 45 minute delays between Newark Penn and PSNY, due to Police activity near Newark Penn Station. NJ TRANSIT rail tickets and passes are being cross-honored by PATH and Hoboken, Newark Penn and 33rd Street New York.
Police activity: pic.twitter.com/XrtIEK5ZGH
— NJ TRANSIT (@NJTRANSIT) December 14, 2023