ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نامی ادارہ دنیا کے حوالے سے مختلف سروے پیش کرتا رہتا ہے اس بار دنیا کی آبادی اگر 100 افراد پر مشتمل ہوتی تو دنیا کچھ ایسی ہوتی پر دلچسپ اعداد وشمار پیش کیے ہیں۔
دنیا کی موجودہ آبادی 8 ارب 5 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے لیکن ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے اپنے آفیشل پیج پر ’’اگر دنیا صرف 100 افراد پر مشتمل ہوتی تو کیسی ہوتی‘‘ پر دلچسپ اعداد وشمار پیش کیے ہیں اور ان کو تین مختلف کٹیگریز آبادی بالحاظ ملک، مذہب اور براعظم میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ان اعداد وشمار کے مطابق اگر دنیا میں صرف 100 افراد ہوتے تو آبادی بالحاظ ملک کے حساب سے ان میں سے 18 افراد بھارت میں سکونت پذیر ہوتے اور اتنی ہی تعداد میں چین میں رہ رہے ہوتے۔
امریکا میں رہنے والے انسانوں کی تعداد 4 ہوتی جب کہ پاکستان، انڈونیشیا، نائجیریا اور برازیل میں تین 3 افراد بسے ہوتے۔
اس کے بعد بنگلہ دیش، روس، جاپان اور میکسیکو میں دو، دو افراد سکونت اختیار کیے ہوئے تھے جب کہ 40 افراد باقی دنیا کے ممالک کے رہائشی ہوتے۔
اسی آبادی کو بالحاظ مذہب ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے کچھ یوں تقسیم کیا ہے کہ اگر دنیا کی آبادی 100 افراد پر مشتمل ہوتی تو اس میں 31 افراد عیسائی مذہب کے پیروکار ہوتے جب کہ 23 افراد مسلمان ہوتے۔
ایسی دنیا میں 15 افراد ہندو مذہب کے ماننے والے ہوتے جب کہ 7 افراد بدھسٹ ہوتے۔ 16 افراد ملحد ہوتے یعنی وہ کسی مذہب پر نہ یقین رکھتے اور نہ ہی کسی کے پیروکار ہوتے جب کہ 100 کی مجموعی آبادی میں باقی رہ جانے والے 8 افراد مختلف مذاہب کے ماننے والے ہوتے۔
What the world would look like if there were only 100 people:
18 would be from India 🇮🇳
18 from China 🇨🇳
4 from the USA 🇺🇸
3 from Indonesia 🇮🇩
3 from Pakistan 🇵🇰
3 from Nigeria 🇳🇬
3 from Brazil 🇧🇷
2 from Bangladesh 🇧🇩
2 from Russia 🇷🇺
2 from Japan 🇯🇵
2 from Mexico 🇲🇽
40 from…— World of Statistics (@stats_feed) August 19, 2023
اسی تقسیم کو براعظم کی سطح پر تقسم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 100 میں سے 60 افراد براعظم ایشیا کے رہائشی ہوتے، 16 افراد براعظم افریقہ، 10 براعظم یورپ، 9 جنوبی امریکا اور 5 شمالی امریکا کے مکین ہوتے۔