جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کی قیادت کونسے اہم فیصلے لینے جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ اجلاس کل ن لیگ سیکریٹریٹ میں ہوگا، اس دوران قیادت اہم فیصلے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے، بلاول بھٹو کا کرونا منفی آگیا، ان کی شرکت بھی متوقع ہے، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

ذرایع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے 13دسمبر لاہور جلسے سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دی جائے گی، اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر آپشنز بھی زیر غور آئیں گے، لاہور جلسے کے بعد جنوری میں اسلام آباد مارچ کا فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم کا ایجنڈا ترقی کےسفر میں رخنہ ڈالناہے، وزیراعلیٰ پنجاب

دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازشریف آج لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی، مریم نواز13 دسمبر جلسے کے لیے لاہور کے شہریوں سے ملیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جلسے کے لیے شہریوں کو براہ راست دعوت دیں گی، ریلی کیلئےا ستقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، ن لیگ کی ریلی قائداعظم انٹر چینج سے شروع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں