21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

افغانستان کیخلاف آخری میچ سے قبل شاداب خان نے نوجوان کھلاڑیوں کو کیا اہم پیغام دیا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کرلی کپتان شاداب خان نے میچ سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کو اہم پیغام دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شارجہ میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز افغانستان نے دو ایک سے جیت کر تاریخی کارنامہ انجام دیا تاہم آخری میچ میں پاکستان نے حریف کو با آسانی 66 رنز سے شکست دی۔

میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاداب خان نے کہا کہ میچ کے آغاز سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا کہ یہ میچ پاکستان کی عزت کے لیے جیتنا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے تھے کہ سیریز کا اختتام اچھے نوٹ پر کریں۔ سیریز کا اصل مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا تھا اور امید ہے اس سیریز سے نوجوان پلیئرز کو اعتماد ملا ہوگا۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ ہمارے سینیئرز کی جس طرح کی پرفارمنس تھی انہیں اس طرح سے عزت نہیں ملی۔ مجھے لگتا ہے اس سیریز کے بعد ہماری قوم اور میڈیا کی طرف سے انہیں بہت زیادہ عزت ملے گی۔ ہم لوگ ہی اپنے پلیئرز پر تنقید کرتے ہیں۔ پرفارم کریں بھی تو ایک تلوار لٹکی رہتی ہے۔ رضوان اور بابر اعظم پر سست رفتاری سے کھیلنے پر تنقید ہوتی رہی ہے، ان کے اسٹرائیک ریٹ پر باتیں ہوتی ہیں۔

کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھے اسٹرائیک والے بیٹرز کی قومی ٹیم میں شمولیت عوام کا ہی مطالبہ تھا، اب ہمیں نوجوانوں کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں