آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پلیٹ فارم چیٹ جی پی اب ایک نیا تجربہ کرنے جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی پلیٹ فارم چیٹ جی پی جو نت نئی تبدیلیاں لا رہا ہے اب اپنے پلیٹ فارم سے ایک نیا تجربہ کرنے جا رہا ہے۔
چیٹ جی پی کے بانی ادارے اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر ایک ایسے ٹول کا تجربہ کر رہے ہیں جس کے تحت ٹیکسٹ کمانڈ کے ذریعے ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔
- Advertisement -
سَورا نامی ٹول کوالٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ صارفین کی ہدایت پر لگ بھگ ایک منٹ کی ویڈیو بنا سکتا ہےجب کہ یہ ٹول ایک ساکن تصویر کی مدد سے بھی ویڈیو تخلیق کر سکتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی جلد ہی ہر جگہ ہوگا، بڑا اعلان
اوپن اے آئی کے سی ای او کے مطابق یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس تک رسائی محدود تخلیق کاروں کو دی گئی ہے۔