تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

بچی کی آنکھوں کیا نکل رہا ہے؟ ڈاکٹرز بھی حیران

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک کم عمر لڑکی کو ایسا انوکھا مرض ہوا ہے جس میں اس کی آنکھوں چاول اور بیج نکل رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حیران کن واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا ہے اور جس نے بھی سنا ہے وہ دور دور سے اس ناقابل یقین حیرت انگیز منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے خود آ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھمم میں 6 سالہ لڑکی سوجنیہ کی آنکھوں سے چند ماہ سے بیج اور پتھر جیسی سخت چیزیں نکل رہی ہیں۔ اس حوالے سے بچی کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ماہ سے ان کی بیٹی کی آنکھوں سے چاول، کپاس کے بیج اور دیگر کچرا نکل رہا ہے۔

والدین کے مطابق انہوں نے بچی کو مقامی ڈاکٹر کو دکھایا ہے اور اس کی جانب سے تجویز کردہ آئی ڈراپس بچی کی آنکھوں میں ڈالے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کھمم کے ممتا اسپتال کے ڈاکٹرز نے بچی کے معائنے کے بعد اس کی آنکھوں سے چاول اور دیگر بیج نکلنے کی تردید کی ہے تاہم کیا نکل رہا ہے یہ بتانے سے وہ بھی قاصر ہیں۔

Comments