منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی سے منظور کیا گیا ہتک عزت بل کیا ہے ؟ اس کا اطلاق کس کس پر ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی سے منظورکیا گیا ہتک عزت بل 2024 کیا ہے ؟ اس کی سزا کیا ہے اور اس بل کا اطلاق کس کس پر ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل دوہزارچوبیس کثرت رائے سے منظور کیا گیا ، اپوزیشن نےہتک عزت بل کو کالا قانون قرار دیا اور احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

ہتک عزت بل 2024 کے اطلاق اور سزا کے حوالے سے تفصیلات کے سامنے آگئیں ہیں۔

ہتک عزت بل کا اطلاق پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پرہوگا، بل کےتحت جھوٹی اورغیرحقیقی خبروں پرہتک عزت کاکیس ہوسکے گا۔

بل کا یوٹیوب، ٹک ٹاک،ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام کی جعلی خبروں پر بھی اطلاق ہوگا اور کسی شخص کی ذاتی زندگی،عوامی مقام کونقصان پہنچانے والی خبروں پرکارروائی ہوگی۔

بل میں ہتک عزت کے دعووں کا فیصلہ کرنےکیلئے متوازی ڈھانچہ تجویز کیاگیا ہے، مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونلزقائم ہوں گے جو چھےماہ میں فیصلہ کریں گے۔

حکومت کوموجودہ ماتحت عدلیہ کے مقابلے میں زیادہ الاؤنسز اور مراعات پر ٹریبونل کے ججوں کے تقرر کا اختیار دیا گیا ہے۔

بل میں تجویز کیا گیا ہتک عزت کی درخواست موصول ہونے پرٹربیونلز بغیرکسی ٹرائل کےفوری تیس لاکھ روپے تک ہر جانے کی ادائیگی کا حکم دینے کے مجاز ہوں گے اور جرم ثابت ہونے پر تین کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔

آئینی عہدوں پرشخصیات کےخلاف الزام کی صورت میں ہائیکورٹ بینچ سماعت کرے گا، خواتین اورخواجہ سراؤں کے لیے کیس کیلئے قانونی معاونت حکومتی لیگل ٹیم دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں