اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں رمضان کے آخری ہفتے میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک رخصت کے قریب ہے اور اس کے چند آخری ایام باقی ہے ان دنوں سعودی عرب کیا ہوگا قومی مرکز نے بتا دیا ہے۔

ایک سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ رمضان کے باقی ایام میں مختلف علاقوں میں اوسط سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اپریل میں موسمی تبدیلیاں یہ موسم بہار کی نشاندہی ہے، اس میں اوسط سے زیادہ مشرقی علاقوں اور ریاض میں زیادہ بارش متوقع ہے۔

- Advertisement -

موسمیاتی مرکز نے منگل 2 اپریل سے سنیچر 6 اپریل تک مکہ مکرمہ اور اس کے تین علاقوں جدہ، بحرہ اور الخلیص میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ نجران، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، القصیم اور دیگر علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ بارش عسیر کی کمشنری تنومہ میں 126.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ موسمیاتی مرکز کی رپورٹ کے بعد شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاط  تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں