The news is by your side.

Advertisement

یکساں نصاب میں کیا کیا شامل؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے یکساں نصاب سے متعلق تیار کردہ مسودہ سامنےآگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق تمام نصاب قرآن پاک کی تعلیم اور سنت پر مبنی ہوگا۔

نصاب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کا ویژن شامل ہوگا۔ تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی سےمتعلق امورشامل ہوں گے۔

نصاب میں شہریت، تاریخ، ملکی معیشت اور ثقافت کو شامل کیاجائےگا جب کہ جمہوریت، حب الوطنی اور قانون کی حکمرانی نصاب کا حصہ ہوگی۔

ریاضی کےبنیادی اصول، شرح خواندگی، سماجی ترقی بھی نصاب کاحصہ ہوگی۔ بچوں کےتحفظ سےمتعلق موادبھی نصاب میں شامل ہوگا۔

انگریزی مضمون کی جگہ بطور زبان پر پڑھائی جائےگی جب کہ اسلامیات گریڈ3کے بجائےگریڈون سےعلیحدہ مضمون ہوگی۔انسانی حقوق اورسماجی ترقی بھی نصاب کاحصہ ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں