بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سب سے زیادہ اسمارٹ فونز استعمال کرنیوالے ممالک میں پاکستان کا نمبر کونسا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل کے دور میں اسمارٹ فونز ہر انسان کی ضرورت بن گئے ہیں، بچے ہوں یا بڑی عمر کے افراد اس کے بغیر اب کسی کا بھی گزارا ممکن نہیں ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے ممالک کون سے ہیں اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے، یقینا نہیں جانتے ہوں تو ہم آپ کو آج ایسے 15 ممالک کے بارے میں بتائیں گے جہاں اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

ڈیٹا ویب سائٹ اسٹاٹسٹا کی جانب سے 2021 کے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین چین میں موجود ہیں جن کی تعدار 95 کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

- Advertisement -

فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کا ہے جہاں اسمارٹ فونز یوزر کی تعداد 49 کروڑ سے زائد ہیں، جبکہ تقریباً 27 کروڑ 40 لاکھ صارفین کے ساتھ امریکا کا تیسرا نمبر ہے۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا 17 کروڑ 40 لاکھ کے ساتھ چوتھے، برازیل 10 کروڑ 18 لاکھ 53 ہزار کے ساتھ پانچویں، روس چھٹے، جاپان ساتویں، میکسیکو آٹھویں، ویتنام نویں اور جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

زیادہ اسمارٹ فون رکھنے والوں میں بنگلہ دیش گیارویں،  ایران بارہویں ترکی تیرویں برطانیہ چودہویں اور فرانس پندرویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں 16 واں نمبر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں