تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کروناویکسین: روس رواں سال کے آخر میں کیا کرنے جارہا ہے؟

ماسکو: روسی دارالحکومت کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر کرونا کے خلاف ویکسینیشن کا آغاز کردیا جائے گا جس سے متعلق حکمت عملی زیرغور ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ماسکو شہر کے میئر کا کہنا تھا کہ حکومت سال کے اختتام پر کرونا ویکسینیشن کا ارادہ رکھتی ہے، اس حوالے سے مختلف امور پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس میں تیار ہونے والی کروناویکسین کے ٹرائلز اگلے ہفتے شروع ہوں گے اور یہ سلسلہ دو سے چار ہفتوں تک جاری رہے گا، ویکسین کی بڑی مقدار میں پیداوار دسمبر 2020 میں شروع کردی جائے گی۔

سرگئی سوبیانین کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد سب سے پہلے ہائی رسک گروپ کو لگائی جائے گی جن میں طبی عملے کے اہلکار، صحافی، پولیس اہلکار اور تجارتی ملازمین شامل ہیں۔

روس: دنیا کی پہلی کرونا ویکسین سے متعلق اہم پیشرفت

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روسی رکن پارلیمنٹ ولادیمر نے وہ کرونا ویکسین خود پر آزمائش کے لیے لگوائی جس سے متعلق روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کی پہلی وبا کے خلاف مؤثر ویکسین ہے، البتہ ویکسین کے مزید تجربات ابھی ہورہے ہیں، فی الحال مذکورہ ریکسین کو حتمی ویکسین نہیں کہا جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -