پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا اب کیا نیا کرنے جا رہی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ٹینس اسٹار کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد میدانوں سے دور ہیں لیکن اب انہوں نے نئی مصروفیت ڈھونڈ لی اور وہ اسٹوڈیو ایکسپرٹ بننے جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار جنہوں نے چند ماہ قبل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لی ہے اور آج کل فراغت کے دن اپنی فیملی کے ہمراہ گزار رہی ہیں اب انہوں نے فراغت کو مصروفیت میں بدلنے کے لیے اسٹوڈیو ایکسپرٹ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق گرینڈ سلم چیمپئن ثانیہ مرزا 3 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس کے دوران ٹی وی پر تبصرے کریں گی اور کھیل پر اپنی ماہرانہ رائے دیں گی۔

وہ فرنچ اوپن، یو ایس اوپن اور آسٹریلین اوپن کے دوران اپنی خدمات پیش کریں گی اور کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

ثانیہ مرزا نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں منفرد انداز میں 3 بڑے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹس کے ساتھ جڑ رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹینس کھیلنا چھوڑی ہے لیکن ٹینس کو نہیں چھوڑا کیونکہ یہ مجھ سے کبھی نہیں چھوٹ سکتی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مراز کا ٹینس کا بین الاقوامی کیریئر 16 برسوں پر محیط ہے اس دوران انہوں نے کئی بین الاقوامی ٹائٹل جیتے تاہم اپنے کیریئر کا آخری میچ یادگار بنانے میں ناکام رہیں۔

ثانیہ مرزا پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھی ہیں اور ان کا چار سالہ بیٹا اذان ہے تاہم کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان رشتہ ختم ہونے اور علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں