سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت نیٹ کیش کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں ملک کی معاشی صورتحال پر ماہرانہ رائے دیتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ اس وقت براہ راست سرمایہ کاری والےپروجیکٹ کی بات کی جارہی ہےحالانہ معاشی مسائل کاحل اس وقت براہ راست سرمایہ کاری نہیں بلکہ پاکستان کو اس وقت نیٹ کیش کی ضرورت ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اتھارٹیوں کو بھی کنفیوز کیا جا رہا ہے کہ ایف ڈی آئی سےمسائل حل ہوں گے ایف ڈی آئی سے نہیں اس وقت کیش انفلوسےمسائل حل ہوسکتےہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ چینی کی قیمتوں سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے چینی کے اسٹاک سے متعلق رپورٹ رکھی جاتی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق کسی کو ذمہ دار قرار دینے کی ضرورت نہیں۔
قمر زمان نے کہا کہ حکومت رپورٹ کی بنیاد پرہی ایکسپورٹ سے متعلق فیصلہ کرتی ہے، سرپلس چینی ہوتی ہے تو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔