جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کرونا کی دوسری لہر اسپین کے لیے کتنی تباہ کن ثابت ہورہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: محکمہ صحت اسپین کی اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس کے نئے کیسز میں اچانک اضافہ کروناوائرس کی دوسری لہر ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی عہدیدار ’مس سیرا‘ نے کرونا کی دوسری لہر کے حملے سے متعلق اپنی رائے دی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی رپورٹ یا حکومتی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کروناکی دوسری لہر اسپین میں آچکی ہے کیوں کہ ملک میں اچانک کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، دو دن قبل 1357 کرونا مریض رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز اعدادوشمار بڑھ گئے اور 2615 کیسز سامنے آئے۔

مس سیرا کا کہنا تھا کہ اسپین اس وقت کرونا کی دوسری لہر کا سامنا کررہا ہے، اسی وجہ سے مختلف علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، آئندہ کچھ ہفتے کرونا سے متعلق بہت اہم ثابت ہوں گے۔

خیال رہے کہ اسپین میں اس وقت کرونا سے تقریباً تین لاکھ کے قریب افراد متاثر ہیں، اور ملک میں مجموعی طور پر 28 ہزار مریضوں کی وبائی مرض سے اموات ہوچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں