تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

یوکرین اور فلسطین میں کیا فرق ہے؟

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اقوام متحدہ میں سوال اٹھایا ہے کہ ‘یوکرین اور فلسطین میں کیا فرق ہے؟

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی طاقتوں کی توجہ یوکرین پر روسی حملے پر مرکوز ہے جبکہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور فلسطین میں کیا فرق ہے؟ کیا یہ وقت نہیں کہ دونوں جنگوں کو ختم کیا جائے اور دوسری جنگوں کو بھی، اس مختصر وقت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں جو ہمیں کرہ ارض پر زندگی بچانے کے لیے راستے بنانے کے لیے ہیں۔

کولمبین صدر نے دونوں تنازعات کے خاتمے کے لیے دو امن کانفرنسوں کا مطالبہ بھی کیا۔

گسٹاو پیٹرو نے امریکی امیگریشن پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لاطینی امریکا سے آنے والے تارکین وطن کے "خروج” کے خلاف امریکی کریک ڈاؤن پر واضح طور پر تنقید کی۔

Comments

- Advertisement -