اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بیماری پر اعتماد کے ساتھ جھوٹ بولا اور عدالت سے کرپٹ اور چور بھی اعتماد کے ساتھ کہلائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بول کر بھاگی ہوئی شخصیت سے کیا خوف ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ خوفزدہ ہیں کہ کس طرح لوٹی ہوئی دولت سے بنائی پراپرٹیاں بچائیں اور خوفزدہ وہ ہیں جن کے بیٹے، سمدھی، بھتیجے لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں۔
شہباز گل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہتی تھی کہ لندن تو کیاپاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں؟ آپ کو تو اس جھوٹ پربھی فخر ہو گا۔
آپ تو کہتی تھیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں تھی ؟ آپکو تو اس جھوٹ پر بھی فخر ہو گا۔
زلزلہ زدگان کا مال لوٹا۔جعلی ٹی ٹی اور سرکاری ٹھیکیداروں سے زاتی اکاونٹ میں کک بیک لئیے۔
بیماری کا جھوٹ بول کر لوگوں کی ہمدردی سمیٹی اس پر بھی ناز ہو گا۔محترمہ آپ مایہ ناز ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 30, 2020
شہباز گل کا کہنا تھا کہ زلزلہ زدگان کا مال لوٹا، آپ لوگ اللہ کی سزا سے ڈریں، جعلی ٹی ٹی اور سرکاری ٹھیکیداروں سے ذاتی اکاونٹ میں کک بیکس لیے اور بیماری کا جھوٹ بول کر لوگوں کی ہمدردی سمیٹی، اس بھی ناز ہوگا۔
معاون خصوصی نے ن لیگی قیادت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ اس کو کہتے ہیں اعتماد، فراڈ اعتماد کے ساتھ، جھوٹ اعتماد کے ساتھ، بیماری پر جھوٹ اعتماد کے ساتھ اور تو اور عدالت سے کرپٹ اور چور بھی اعتماد کے ساتھ کہلائے۔
اس کو کہتے ہیں اعتماد۔فراڈ اعتماد کہ ساتھ۔جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ بیماری پر جھوٹ اعتماد کہ ساتھ۔ عدالت سے کرپٹ اور چور کہلائے اعتماد کہ ساتھ۔ کیلبری فونٹ پر جھوٹے ثابت ہوئے اعتماد کہ ساتھ۔رشوت بھتہ اور چوری کہ پیسے پکڑنے پر مسکرائے اعتماد کہ ساتھ۔سارا خاندان مفرور ہے اعتماد کہ ساتھ pic.twitter.com/LI3xTdRs0M
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 30, 2020
شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کیلبری فونٹ پر جھوٹے ثابت ہوئے اعتماد کے ساتھ، رشوت بھتہ اور چوری کے پیسے پکڑنے پر مسکرائے اعتماد کے ساتھ اور اب سارا خاندان اعتماد کے ساتھ مفرور ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے لندن سے نواز شریف کی تازہ تصاویر جاری ہونے پر بیان میں کہا تھا کہ ایسی حرکتوں سےمخالفین اپنا مزید نقصان اورمیاں صاحب کا فائدہ کرجاتے ہیں، اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟