بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اپوزیشن کا گیم کیا ہے؟ فیصل واوڈا نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیا گیم چلا رہی ہے سب بلیک اینڈوائٹ کی طرح ہے صاف نظر آرہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک گیم چل رہا ہے اس وقت اداروں کیخلاف بیانیہ تیارکیا جا رہاہے بلیک اینڈوائٹ صاف ہے بس سمجھنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہ گیم اس لیے کررہی ہے کہ بیٹی کو چھڑا کر یہاں سے لے جایا جائے، یہ پروگرام بنایا جارہا ہے کہ بیٹی کو باہر لے جائیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قائد کے مزار پر جو ہوا اگر ورکرز نےکیا ہوتا تو چھوڑ سکتےتھے مگر نوازشریف کے داماد نےجوقائدکےمزار پر کیا وہ نامناسب تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نےگرفتارکیا،سندھ کاوزیرکہہ رہاہےگرفتاری غلط تھی،سندھ پولیس نےگرفتاری کی اور صوبائی وزیرمذمت کر رہا ہے، پراسیکیوٹر نےضمانت کی مخالفت کی اورسندھ حکومت مذمت کررہی ہے، سندھ پولیس نےگرفتاری کی ہےتواس کاجواب سندھ رینجرزکیسےدے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں