جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پنجاب کے بجٹ میں کیا خوشخبریاں ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب مالی سال 22- 2021 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کل بجٹ ‏اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کریں گے۔

ترجمان محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب کا نیا آنے والا بجٹ عوام دوست اور کاروباری طبقہ کیلئے ‏سازگار ہو گا۔ بجٹ میں عوامی فلاح بہبود کے متعدد منصوبےشامل کیےگئےہیں۔

بجٹ میں صنعتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کااعلان کیا جا ہے گا۔ بجٹ کسانوں ، مزدوں، ‏سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری لائےگا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ اضلاع میں عوامی ضروریات کے پروگرام ‏شامل ہیں۔ نوجوانوں کو تربیت اور کاروبار کے وسیع تر مواقع مہیا کیےجا رہےہیں بجٹ میں کم ‏وسیلہ خاندانوں کیلئےہاؤسنگ اسکیم کا آغازکیاجا رہاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کیلئےصاف پانی، تجارتی انفراسٹرکچر کےمیگا پروجیکٹس لگائے جائیں ‏گے پنجاب کا آئندہ بجٹ معاشی ترقی کا بجٹ ہو گا بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئےریکارڈ ‏فنڈزمہیاکیےکئےجا رہےہیں بجٹ میں نئے مدر اینڈچائلڈہیلتھ کئیر اسپتالوں کااعلان کیاجائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بچوں کیلئےکارڈیک اسپتال کےقیام کیلئے بھی فنڈزمختص کیےگئےہیں حکومت ‏ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کےقیام کو یقینی بنا رہی ہے مختلف اضلاع میں پونیورسٹیوں ‏کے قیام کیلئےفنڈزمختص کئےجا رہے ہیں پنجاب کےپرائمری ا سکولوں کی ایلیمیٹری سطح تک اپ ‏گریڈکئےجا رہےہیں بجٹ میں سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے فنڈزمیں اضافہ عمل میں لایاجا رہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں