اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

اسرائیلی صدر کی متحدہ عرب امارات آمد کا مقصد کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں وہ ابوظہبی میں خلائی مباحثے میں شرکت کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کل سے شروع ہونے والے خلائی مباحثے میں شرکت کیلیے یو اے ای پہنچے ہیں۔ ان کا ابوظہبی آمد پر عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

کل سے شروع ہونے والے دو روزہ خلائی مباحثے کے پہلے ایڈیشن میں 300 اعلیٰ سطح کی شخصیات اور فیصلہ ساز شرکت کر رہے ہیں۔

اس مباحثے میں خلائی صنعت کو درپیش مشکلات اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے جو خلائی معیشت کو متحرک کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اسحاق ہرزوگ بحرین کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن گئے

اس سے قبل وہ گزشتہ روز بحرین گئے تھے اور وہ اسرائیل کے پہلے سربراہ مملکت تھے جنہوں نے بحرین کی سر زمین پر قدم رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں