تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اس دلخراش تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں یہ تصویر بھی ان میں سے ایک ہے لیکن حقیقت کیا ہے؟

ترکیہ اور شام میں پیر کی علی الصباح اس وقت ہولناک زلزلہ آیا جب لوگ گہری نیند سوئے ہوئے تھے۔ 7.8 کی شدت سے آنے والے اس زلزلے سے اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ہلاکت خیزی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چند لمحوں میں ترکیہ اور شام کے کئی شہروں کو ملیا میٹ کرنے والے اس زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سے آنے والی تباہی کی تصاویر کی بھرمار ہوگئی ہے ایسے ایسے مناظر سامنے آ رہے ہیں جس کو دیکھ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

تاہم ایسے میں ان ہی مناظر سے ملتی جلتی کچھ تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جو ہیں تو تباہی کی مگر ان کا اس حالیہ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک کتا ملبے پر بیٹھا دکھایا گیا ہے اور ملبے تلے ایک بچہ دبا ہوا ہے جس کا صرف ہاتھ ہی ملبے سے باہر نظر آ رہا ہے۔

یہ تصویر شیئر کرنے والے نے لکھا کہ ’’ترکی میں ایک کتا اپنے مالک کو بچانے کیلیے امدادی کارکنوں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘‘۔

جس نے بھی اس تصویر کو دیکھا تو بچے کی حالت دیکھ کر غمزدہ اور کتے کی جانفشانی سے متاثر ضرور ہوا۔

تاہم جب اس تصویر کا بغور جائزہ لیا گیا ہے تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہے تو کسی زلزلے سے ہونے والی تباہی کی عکاسی لیکن پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر 18 اکتوبر 2018 کو لی گئی تھی۔ تاہم کہاں کی ہے؟ اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -