تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب کے نئے قانون سیاحت کی خاص بات کیا ہے؟

سعودی عرب میں نیا قانون سیاحت متعارف کرایا گیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیاحوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سعودی کابینہ نے سیاحت کے جس نئے قانون کی منظوری دی ہے وہ ملکی قیادت کے اس جذبے کے عین مطابق ہے کہ سیاحتی شعبہ عالمی معیار کا ہو اور بین الاقوامی سیاحتی اداروں سے مسابقت کرے، اس قانون میں سیاحتی شعبے کو قومی شناخت دینے والے اہداف کا طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ایک سعودی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ نیا قانون سیاحوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی پر سزائیں دی جائیں گی۔

نئے قانون کے مطابق ’خلاف ورزی پر نوٹس دیا جائے گا جس کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب سیاحتی ادارے کو مکمل یا جزوی سیل کیا جا سکتا ہے یا اس کا درجہ کم کیا جاسکتا ہے۔

اس قانون کے تحت سیاحتی ادارے کا زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے پرمٹ معطل یا اسے منسوخ کیا جاسکتا ہے اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

نئے قانون سیاحت میں سرمایہ کاروں کو سیاحتی ادارے کے پرمٹ کے اجرا میں سہولت دی گئی ہے۔

وزارت سیاحت کے مطابق نئے قانون کے تحت سیاحت اوراس کے اداروں کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کار پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں، سیاحت کے شعبے کی سعودائزیشن کے لیے افرادی قوت کے واضح لائحہ عمل کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

نئے قانون سیاحت میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ سیاحوں کو خطرات سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچے تو اس کا معاوضہ دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -