تازہ ترین

موبائل انسان کیلئے کس خطرے کا سبب بن رہا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موبائل فون کی وجہ سے ہر دو میں سے ایک شخص مکمل نیند سے محروم ہے جبکہ سعودی عرب میں ہر 4 میں سے تین افراد اس پیچیدہ مسئلے کا شکار ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں امریکا، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، جنوبی کوریا، جاپان اور چین سمیت 9 ملکوں کے 75 ماہرین نے حصہ لیا مشاہدے کے دوران مختلف تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور پھر 30 ممالک میں اس تحقیق پر کام شروع ہوا۔

اس تحقیقی پروگرام کے ڈائریکٹرعبداللہ الرشید کا کہنا ہے کہ ہم نے اس موضوع پر تمام دستیاب تحقیق اکٹھی کی اور پھر 30 ممالک میں اس مطالعے کا آغاز کیا۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ اکثریت دو سال پہلے کے مقابلے میں آج اپنے فون سے بہت زیادہ جڑی ہوئی ہے، اور دنیا بھر میں ہر دو شخص اپنے موبائل کی وجہ سے نیند سے محروم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے، مملکت میں ہر چار میں سے تقریبا تین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فون کی وجہ سے نیند کھو چکے ہیں، یہ صرف ایک ڈیٹا پوائنٹ ہے مزید حقائق آنا ابھی باقی ہیں۔

خیال رہے کہ اسی ضمن میں سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریب میں ڈیجیٹل اشیاء کا ضرورت سے زیادہ استعمال اور بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کیا گیا۔ اس دوران تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا پر نگاہ ڈالی گئی، ایک جانب اس کے فوائد تو دوسری جانب نقصانات کا بھی اعتراف کیا گیا۔

اس تقریب میں ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کے درمیان ایک لکیر کھینچنے پر زور دیا گیا۔ کنگ سعود یونیورسٹی میں نفسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہایلہ السالم کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا نے نجی زندگی کی دیواریں توڑ کر حقیقی شناخت ظاہر کرنے میں مدد کی تاہم ہمیں اس حوالے سے اپنے رویوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -