15.8 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

صدام حسین کی پُرتعیش کشتی کا آج کل مصرف کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی قیمتی اور پُرتعیش کشتی جس پر وہ کبھی سوار نہ ہوسکے وہ اب بھی دریا میں موجود ہے اور مچھیروں کیلیے تفریح کی جگہ بن گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق عراقی صدر صدام حسین کے لیے بنائی گئی خصوصی قیمتی اور پرتعیش ’’المنصور‘‘ نامی کشتی عراق کے شہر بصرہ کے دریا میں موجود ہے جو اب مقامی مچھیروں کے لیے تفریح کی جگہ بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالوں تک دریا میں کھڑی رہنے والی اس کشتی کو زنگ لگ چکا ہے اور اس کے زنگ آلود ملبے پر مقامی مچھیرے چائے پیتے، گپ شپ اور تفریح کرکے اپنا فارغ وقت گزارتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ کشتی 1980 میں ڈنمارک میں بنائی گئی تھی۔ اس میں 200 مہمانوں کے رکنے کی گنجائش ہے اور اس میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا تھا۔

مقامی مچھیرے حسین صباحی نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کشتی سابق صدر کی ملکیت تھی تو کوئی اس کے قریب نہیں آتا تھا، مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ صدام حسین کی ہے، اب میں اس پر چلتا پھرتا ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کشتی کو امریکی افواج نے بھی نشانہ بنایا تھا، اس کے علاوہ ہنگاموں کے دوران اس میں لگے فانوس اور فرنیچر سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدام حسین کی ملکیت میں 3 کشتیاں ہیں جس میں سے ایک کو بصرہ میں ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ ایک اور کشتی کو سمندری سائنس کے تحقیقی مرکز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں