تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آسمان سے گرتی یہ چمکدار شے کیا ہے؟ حقیقت جان کر حیران رہ جائیں

سعودی عرب کے آسمان پر گزشتہ دنوں آسمان سے ٹوٹے ستارے کی مانند ایک فائر بال نیچے آتی دکھائی دی جس کی حقیقت ماہر فلکیات نے واضح کردی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آسمان سے گرتے ٹوٹے ستارے کی مانند ’فائر بال‘ کے منظر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع کردی تھی۔ صارفین اس حوالے سے مختلف خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ یہ فائر بال سبز رنگ سے ملتا جلتا تھا اور آسمان پر جہاں سے گزر رہا تھا وہاں اس سے دھواں بھی نکلتا جا رہا تھا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

تاہم سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں ماہر فلکیات ملھم ہندی نے آسمان پر نظر آنے والے ’فائر بال‘ کی حقیقت واضح کرتے ہوئے اس حوالے سے عوام میں پائے جانے والے ابہام کو دور کردیا ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق اسے فائر بال کہا جاتا ہے تاہم کئی لوگ اسے دمدار ستارے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ یہ دراصل فٹبال کی سائز جیسا چٹان کا ٹکڑا ہوتا ہے جو انتہائی تیزی سے فضائی غلاف میں داخل ہوتا ہے اور اس سے ٹکرانے پر جل جاتا ہے۔ اس کا رنگ سبز جیسا ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ میگنیشیئم، المونیم اور فولاد جیسی معدنیات پر مشتمل ہوتا ہے۔ شدید گرمی کے نتیجے میں فضائی غلاف سے ٹکرانے کے باعث جل جاتا ہے جس سے سبز رنگ کی روشنی نکلتی ہے۔

ملھم ہندی نے مزید بتایا کہ درمیانے سائز کا یہ دمدار ستارہ ہے جو فضائی غلاف کو توڑ کر کرہ ارض کے دائرے میں آگیا تھا جو حائل، مدینہ منورہ اور القصیم ریجنوں کے درمیان 80 تا 180 کلو میٹر کی بلندی پر فضائی غلاف میں داخل ہو گیا تھا اگر اس کا کچھ حصہ بچ گیا ہو تو وہ طائف اور ریاض کے درمیانی علاقے میں کسی جگہ گرا ہو گا۔

Comments

- Advertisement -