اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اکثر یہ پہیلیاں بہت دلچسپ ثابت ہوتی ہیں کیوں کہ وہ ہمیں اس جانب دیکھنے پر متوجہ کرتی ہیں کہ جہاں عام حالات میں انسان نہیں دیکھتا۔
پہیلیاں بوجھنا اور چیزوں کو دوسری نگاہ سے دیکھنا ایک اچھی دماغی ورزش ہوتی ہے جو دماغ کو فعال رکھتی ہے، آج ہم آپ کو ایسا ہی ایک معمہ بتانے جارہے ہیں۔
آج ایک مرتبہ پھر ایک نئی تصویر شائع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا ہے، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ کتنے عقلمند یا نظروں کے کتنے تیز ہیں۔
مذکورہ تصویر میں لڑکیاں بال کاٹ رہی ہیں لیکن غلطی کہاں ہے؟ یہ ایسی تصویر ہے جس میں تیز نظر والے افراد بھی غلطی نہ ڈھونڈ سکیں۔ لیکن آپ نے صرف اور صرف دس سیکنڈ میں اسے حل کرنا ہے۔
اب آپ نے تصویر دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ اُس میں غلطی کہاں اور کیا ہے۔
اوپر دی گئی تصویرپہیلی کا جواب اچھا ذہن والے افراد ہی جلدی دے سکتے ہیں، اس تصویر میں پوشیدہ غلطی کو تلاش کرنے میں آپ کو اپنی نظریں اچھی طرح جمانا ہوں گی۔
آئیے پہلے ایک نظر ڈالیں کہ یہ تصویر اصل میں ہے کیا؟۔ ایک ہئیر سیلون میں چار خواتین موجود ہیں جن میں سے دو بیٹھی بال کٹوا رہی ہیں اور باقی دو سیلون میں کام کرنے والی لڑکیاں ہیں۔ لیکن غلطی کہاں موجود ہے کیا آپ نے دیکھ لی؟
اگر آپ اب بھی نہیں پہنچ پائے تو چلیے اب اس تصویری پہیلی کو حل کرتے ہیں اور جواب سے آگاہ کرتے ہیں۔تصویری پہیلی کا صحیح جواب یہ ہے:
⬇
⬇
⬇
⬇
⬇
⬇
⬇
⬇
⬇
⬇
مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسی پر بیٹھی دونوں لڑکیوں کے بال حقیقت میں کچھ اور آئینے میں کچھ الگ ہئیر اسٹائل میں نظر آرہے ہیں، پہلی کرسی پر بیٹھی لڑکی کا عکس دوسرے آئینے میں جبکہ دوسری کرسی پر بیٹھی لڑکی کا عکس پہلے آئینے میں نظر آرہا ہے جو اس پہیلی کا جواب ہے۔