منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کیا آپشنز ہیں۔

معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے پاس 6 آپشنز ہیں، صدر مملکت چاہیں تو صوبے میں گورنر راج لگا سکتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بائے بائے بول دیا، 26 لوٹے نکال دیں تو چھوٹے امپورٹڈ کے پاس اکثریت نہیں، اپنے باپ کی طرح حمزہ شہباز بھی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن ہارنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے، صدر کے پاس صوبے میں حکومت نہ ہونے پر گورنر راج لگانے کا اختیار ہے۔

قانون دان نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں پنجاب میں پرانی حکومت اور عثمان بزدار بحال ہوں گے، جس سوال کا جواب نہیں ملا صدر کو دوبارہ ریفرنس بھیجنے کا اختیار ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس فیصلہ پر نظرِ ثانی کی اپیل دائر کرنے کا اختیار ہے، چھوٹے اور بڑے امپورٹڈ کے پاس عزت سے جانے کا راستہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں