جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

کتنے فیصد پاکستانی بینک اکاؤنٹ ہولڈر ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس اداروں کی مؤثر ترقی پر توجہ دے رہے ہیں، مائیکرو فنانس بینک میں بڑے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک مالیاتی شمولیت کے حوالے سےکام کررہا ہے، مائیکرو فنانس اداروں کیلئے ریگولیٹری قوانین بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کرمائیکرو فنانس بینکوں کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال میں مائیکرو فنانس سیکٹر کی ترقی سست ہوگئی تھی، اس وقت پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے۔

جمیل احمد نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں، اس حوالے سے خواتین کی تعداد بہت کم ہے، مجموعی طور پر ملک کی بالغ آبادی کے 80 فیصد مردوں، 40 فیصد خواتین کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں