جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

پاکستان آئی سی سی میں کیا پلان پیش کرنے جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آئندہ میٹنگ میں چار ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا مجوزہ پلان پیش کرے گا۔

آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ سات سے دس اپریل تک دبئی میں ہوگی جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس میں مالی معاملات سمیت شیڈول دوروں اور مستقبل کی سیریز سے متعلق منصوبہ بندی کی جائے گی۔ پی سی بی چار ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا مجوزہ پلان پیش کرے گا

- Advertisement -

حکام آئی سی سی کو پاک آسٹریلیا سیریز کےانعقاد پر خصوصی رپورٹ بھی دیں گے۔

میٹنگ کی سائیڈلائن پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے ارکان سے ملاقات کا امکان ہے جس میں پاک بھارت کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں