منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

گاڑی میں تبدیلی مالک کو کس پریشانی میں مبتلا کرسکتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے بغیر اجازت گاڑی کی ساخت تبدیل کروانا قانوناً جرم قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے شہری کے استفسار پر گاڑی کی ہیڈلائٹس میں تبدیلی سے متعلق قانون کی وضاحت کی۔

محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ گاڑی کی باڈی، انجن یا رنگ میں تبدیلی کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے متعلقہ شعبے سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانون کی شق 64 کے تحت کارروائی کی جائے گی ـ

- Advertisement -

محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ گاڑی کی باڈی کی مرمت، رنگ کی تبدیلی، انجن کی طاقت میں اضافہ یا چیسس نمبر میں تبدیلی کےلیے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے.

این او سی حاصل کیے بغیر کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنے پر 2 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور اگر جرم بار بار دہرایا گیا تو جرمانہ ڈبل ہوجائے گا اور ورکشاپ پر بھی سیل لگادی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں